پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا صدر مملکت اور سروسز چیفس کو فون، عید کی مبارکباد دی

لاہور(پاک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت اتحادیوں کو فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز  شریف نے صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا، آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف ظہیر احمد  بابر اور نیول چیف ایڈمرل  امجد نیازی کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔اس کے علاوہ شہباز  شریف  نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو بھی فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور مقبوبضہ کشمیر کے عوام پر نماز  عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی مذمت بھی کی۔وزیراعظم نے کشمیریوں کو حق استصواب رائے ملنے تک سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اظہا کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button