پاکستانتازہ ترین

عیدالاضحیٰ پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

کراچی(پاک نیوز) عیدالاضحیٰ پر ریلوے کی جانب سے پردیسیوں کے لئے 3 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔بڑی عید کا بڑا مزہ اپنوں کے ساتھ ہی منانا ہے، جس کے لئے پردیسیوں نے گھر کی راہ لی تو پاکستان ریلوے نے عید پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ریلوے کی جانب سے عيدالاضحیٰ پر 3 عيد اسپيشل ٹرينيں چلانے کا فيصلہ کیا ہے، جس کے تحت پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی۔ترجمان ریلوے کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ریلوے کی جانب سے دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے روانہ ہوگی، جب کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہورسے کراچی کے لئے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button