علاقائی

کراچی:تما م سیا سی جماعتوں سےاپیل ہےکہ ما ہ ربیع الاول کے تقدس کو ہرصورت برقراررکھیں، سید شاہ تراب الحق قادری

کراچی﴿نمائندہ﴾ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے کہا ہے کہ ارض ِ وطن پا کستان اس وقت شدیدبحرا نوںکا شکا ر ہے اور تمام داخلی و خا رجی محا ذو ں پر سنگین مسا ئل اور چیلنجز کا سا منا ہے ان مسا ئل اور بحران کے ذمہ دار حکو مت اپوزیشن اور سیاسی رہنما ئ ہیں جو کہ عو امی مسا ئل پر توجہ دینے کے بجائے اقتدار حا صل کر نے کے کھیل میں مصروف ہیں۔تما م سیا سی جماعتوں سے پر زور اپیل کر تے ہیں کہ ما ہ ربیع الاول کے تقدس کو ہر صورت برقرار رکھتے ہو ئے جشن ولا دت کے ایا م میں فی الفور اپنی سیاسی سر گرمیو ں کو موخر کر دیںجبکہ سیا سی ہم آہنگی کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے امن و امان کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سےمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ11 اور 12 ربیع الاول کی سرکاری تعطیل کے لئے وفاقی حکومت سے التماس کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحیم، مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا خلیل الرحمان چشتی، مولانا کامران قادری، محمد جاوید قادری اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے کہا کہ کراچی میں 12 ربیع الاول اور اس مناسبت سے نکلنے والے تمام جلوسوں اور جلسوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی اورایجنسیوں کو کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرضلع میں کنٹرول روم قائم کیا جائے اور ان کنٹرول روم کے فون نمبر اخبارات کے ذریعے مشتہرکیئے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نشتر پار ک کے داخلی راستوں پر سرچنگ گیٹ کی مطلوبہ تعداد میں تنصیب اوربم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائیر بریگیڈ کے عملے کی مناسب ساز و سامان کے ساتھ جلسہ کے اختتام تک موجودگی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker