پاکستان

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم ولادت آج عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کی ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ہفتے کی رات کو کئی شہروں میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔ گلی گلی، نگر نگر خوبصورت جھنڈیوں اور بر قی قمقوں سے سج گیاہے۔ ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آج انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جائے جا رہی ہے۔ فرزندان اسلام حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں مساجد، گلی، محلوں، بازاروں، گھروں اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو خوبصورت جھنڈیوں اور بر قی قمقوں سے سجا یا گیا ہے۔ آج ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر سیمینار، کانفرنسز اور محافل حمد و نعت ہوں گی۔ مختلف مقامات پر لنگر تقسیم کیا جائیگا۔ ہفتے کی رات مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
لاہور میں داتادربار سے ریگل چوک تک مشعل برادار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء اونٹوں،گھوڑوں،بگھیوں پرسوارتھے۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لبوں پر تمام راستے درود سلام جاری رہا۔ ریگل چوک پر شرکا نے آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا۔فیصل آباد میں تیز بارش کے باوجود سنی تحریک کے زیر اہتمام ہفتے کی رات کو میلاد ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ نڑ والا روڈ سے شروع ہونے والی ریلی نے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔ شرکا سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے لگاتے اور درود پاک پڑھتے رہے۔ملتان میں 14 نمبر چونگی سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پرویزمشرف پرحملے کے مبینہ ملزم گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker