علاقائی

عید میلاد النبی

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ عید میلاد النبی ö کے جلوس میں شامل مخالفین پر مسلح افرادو کی اندھا دھند فائرنگ، دو افراد شدید زخمی ، سٹی پولیس امن عامہ برقرار رکھنے میں ناکام، شہری اور مذہبی حلقوں کیطرف سے واقع کی مزمت ۔ زخمی مریض دو ہسپتالوں کے درمیان فٹ بال بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محلہ مدینہ کالونی سے عید میلاد النبی ö کا جلوس نہایت عقیدت و احترام سے نکالا گیا ۔ جلوس کے نکلتے ہی اشتہاری ملزم المعروف قاری شاہ ،امجد،اسرار،شکیل،امتیاز،شفیق ،یوسف ،اور چار نامعلوم مسلح ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے جلوس میں بھگڈر مچ گئی اورخوف و ہراس کے مارے لوگوں نے چھپ کر جانیں بچائیں ۔ فائرنگ کے نتیجے میں سردار امجد حسین ڈوگر شدید زخمی ہوگیا ۔ ۔ عوامی ، سماجی اور مذہبی حلقوں نے میلا د النبی ö کے جلوس پر فائرنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے اسے مقامی پولیس کی بد انتظامی قرار دیا ہے ۔ مضروب مقامی ہسپتال،جناح ہسپتال اور جنرل ہسپتال کے درمیان فٹ بال بن گیا اور اسکی حلات لاہور میں نازک بتائی جاتی ہے۔ عوامی و سماجی و مذہبی رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے فائرنگ کے ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مقامی پولیس کی نا اہلی کی تحقیقات کرائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پولیس نےخطرناک ڈاکوؤں کا گینگ گرفتارکرلیا، مویشی برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker