پاکستانتازہ ترین

چاند نظر نہیں آیا،پاکستان میں عیدالفطر پیر کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے شوال کا چاند نظر آنے کی قابل قبول اور شرعی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں اس لئے پاکستان میں عید الفطر 20 اگست بروز پیر کو منائی جائے گی۔چاند کی رویت سے متعلق مرکزی کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ عید 20 اگست کو ہوگی لیکن باجوڑ اور خیبر ایجنسی کے علماء نے کل عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیر صدارت کراچی میں جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد میں ہوئے۔ ان اجلاسوں میں ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مفتی منیب الرحمن نے 20 اگست کو عید کا اعلان کیا۔ دوسری طرف باجوڑ اور خیبر ایجنسی میں مقامی علماء نے اتوار کو عید منانے کا اعلان کر دیا۔ ادھر سعودی عرب سمیت عید الفطر کل اتوار 19 اگست کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل جمعہ کو سعودی عرب سمیت قطر، کویت اور اردن میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں عیدالفطر 19 اگست بروز اتوار کو منانے کا اعلان کیا گیا۔ سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے قبل سعودی علماء نے چاند دیکھنے کیلئے شہریوں سے اپیل کی تھی تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی جس کے بعد علماء کی جانب سے باقاعدہ طور پر عید الفطر اتوار کو ہونے کا اعلان کردیا گیا۔ دوسری جانب قطر، کویت اور اردن میں بھی کل اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی۔ برطانیہ سمیت یورپ کے اکثر ممالک میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی۔ لندن کی ریجنٹ پارک اور ایسٹ لندن مساجد نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ یورپ کے مختلف ممالک میں کیلنڈر اور سعودی عرب کی پیروی کرنے والے بھی اتوار کو عید منائیں گے۔ اس موقع پر عید نماز کے بڑے بڑے اجتماعات ہونگے جن میں مسلمان نماز عید ادا کرنے کے علاوہ اپنے گناہوں کی معافی کے علاہ مسلم امہ کی بھلائی اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں کل چاند گرہن ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker