بین الاقوامیتازہ ترین

سعودیہ، امارات اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

جدہ(ڈیسک نیوز)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور فرانس میں بھی آج عید ہو گی۔شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔سعودی عرب میں دو سال بعد تمام مساجد اور عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔ادھر دبئی کی مساجد اور عیدگاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، دبئی کی پاکستانی مسجد میں پاکستانی برادری نے نماز عید ادا کی۔طویل عرصے بعد برطانیہ میں ایک ساتھ عید پر مسلم کمیونٹی خوش ہے، چاند رات پر ایشیائی بازاروں میں گہما گہمی رہی اور سلے سلائے کپڑے کی دکانوں پر رش رہا۔امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید ہو گی جبکہ بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر کل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!