تازہ ترینعلاقائی

عید میلاد النبیﷺ کا دن ہمارے لئے رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے . ڈپٹی کمشنر عثمان علی

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کا دن ہمارے لئے رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے اس کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں ،محفل میلاد کی تقاریب ،سیمینارز،سیرت کانفرنس سمیت اسی نسبت سے ہونے والی تمام تقاریب کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظام کئے جائیں گے اور میں خود انتظامات کی نگرانی کروں گا انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ہم عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں جس انداز سے اقدامات کر رہے ہیں وہ انشا ءاللہ دوسرے اضلاع کے لئے بھی قابل تقلید ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ کے لئے ممبران ضلعی امن کمیٹی اور اکابرین اہلسنت و جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران وٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم صادق ،ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی اور علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے جشن عید میلاد النبی ﷺ منایا جائے گا خاتم النبین حضرت محمد ﷺ فضل ِ عظیم اور فضل کریم ہیں آپ ﷺ کے صدقہ میں ہی ہمیں سب کچھ ملا ہے اس موقع پر علماءو مشائخ نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے فوری اقدامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور عارضی تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکال کر چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ٭

یہ بھی پڑھیں  ڈرون حملوں سمیت تمام معاملات پربات کرنے کیلئے تیار ہیں،کیمرون منٹر

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker