پاکستان

عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ کل منایا جارہا ہے جس کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں ۔ جشن میلاد النبی کے موقع پر مختلف شہروں میں میلاد ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مساجد اور مختلف عمارتوں پر چراغاں کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سلام آباد میں جشن میلاد النبی کی سب سے بڑی تقریب پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں ہوگی جس سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی خطاب کریں گے ۔ کراچی میں سنی تحریک کے زیر اہتمام عید میلادالنبی کانفرنس منعقد کی گئی جس سے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے خطاب کیا۔اس موقع پر تمام بڑے شہروں میں خصوصی مذہبی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے نیز حضور نبی پاک کے یوم ولادت کے سلسلہ میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں بھی کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب نجی سطح پر بھی جشن عید میلاد النبی کے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے انعقاد کیلئے تیاریاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں اور گھروں، دفاتر، مساجد، پارکوں، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں، شاہرات کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر زیبائشی اشیاء سے دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے جس سے جشن عید میلاد النبی کی خوشیاں اور رونقیں دوبالا ہو رہی ہیں۔ملک بھر میں سیرت کانفرنسوں، جلسے جلوسوں اور محافل نعت و میلاد کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، دینی رہنما، مذہبی دانشور سرور کونین کے اسوہ حسنہ اور سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کی سزا کالعدم قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker