پاکستانتازہ ترین

عید میلاد النبی آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

12-rabi-ul-awalاسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پیغمبر اسلام محمدﷺ کا یوم پیدائش (عید میلادالنبی) مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ عید میلا دالنبی کے موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں کو ہری جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پرپورے ملک میں درود وسلام اور نعت خوانی کی خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں عاشقان مصطفی عقیدت کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے شہروں سے عیدمیلاد النبی کے جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے اس دن کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ ددہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر مختلف شہروں میں موبائل سروس بھی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  4ماہ پہلے وزیراعظم سے وقت مانگاتھا اب تک نہیں ملا، پرویزخٹک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker