پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں عید الفطر ایک ہی دن منانے کی کوششیں شروع

moonاسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عید الفطر ایک ہی دن منانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں، چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان پشاور کے علماء مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور خیبرپختونخوا کے وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان سے ٹیلے فون پر رابطہ کیا۔ سردار یوسف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے 2 نمائندہ علماء مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں بطور مبصر شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عید محبت، اخوت اور بھائی چارے کی علامت ہے، رمضان المبارک کی طرح ملک بھر میں عید بھی ایک ہی دن مناکر امت مسلمہ کو مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  تنظیم اہلسنت لنڈی کوتل نے کل روزے کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker