اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالاضحی16 اکتوبر بروز بدھ منائی جائے گی۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس مفتی منیب ارحمان کی صدارت میں ہوا۔کوئٹہ سے چاند دیکھنے کی پہلی شہادت موصول ہوئی اوراس کے بعد دیگرشہروں سے بھی شہادتیں موصول ہوئیںاور متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ عید بروزبدھ16 اکتوبر کو ہوگی ۔