پاکستانتازہ ترین

سعودی عرب اورایران سمیت کئی ممالک میں عید

ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب ، متحدہ عرب امارت اور امریکا سمیت دنیا کےکئی ملکوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جب کہ ایران میںبھی عیدکی نماز ادا کر دی گئی۔ سعودی عرب، شام ، مصر،یمن ،لیبیا ،اردن اور دیگرخلیجی ممالک میں مسلمان آج عید کا تہوارروایتی جوش وخروش سے منا رہے ہیں ۔ سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ نے مسجد الحرام میں نماز عید ادا کی۔ ان کے ساتھ شاہی خاندان کے افراد اور اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے بھی نماز عید ادا کی ۔امام کعبہ نے خطبہ دیا۔بعد میں امت مسلمہ کی خوشحالی اور اتحاد کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، اوردیگرخلیجی ریاستوں میں بھی آج عید ہے۔امریکا ا ور کینیڈا میں رہنےوالے لاکھوں مسلمان آج عیدا لفطر کی خوشیاں منائیں گے۔ برطانیہ میں سرکاری طورپر آج عید منانےکا اعلان کیاگیاہے۔برطانیہ میں کچھ مسلمان آج اور کچھ کل عید کا تہوارمنائیں گے۔فلپائن اور نائیجریاکے مسلمان بھی سعودی عرب کے ساتھ آج عید کی رونقوں سے لطف اٹھائیں گے ۔ بھارت میں چاندنظرنہیں آیا،قدیم رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس میں متفقہ طورپر عید پیر کو منانے کا اعلان کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہوراورگردنواح میں گہرے کالے بادل اورٹھنڈی ہوائیں، موسم خوشگوار ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker