علاقائی

سرگودھا: جلوس عید میلاد النبی (ص) اور مرکزی میلاد ِ مصطفےٰ کانفرنس کے انتظامات مکمل

سرگودھا﴿تحصیل رپورٹر﴾ جلوس عید میلاد النبی (ص) اور مرکزی میلاد ِ مصطفےٰ کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے مرکزی میلاد کمیٹی کا اجلاس صدر مرکزی میلاد کمیٹی حضرت علامہ پیر مشتاق احمد شاہ الازہری کی صدارت میں جامع مسجد مدینہ ٹیکسی سٹینڈ میں ہوا جس میں مولانا اللہ بخش سیالوی، پیر مکرم الدین معظمی، علامہ احمد شفیق طاہر سیالوی، پیر مسعود شاہ چشتی، مولانا محمد سلطان سیالوی، قاری غلام مصطفی رضا، قاری حنیف بدر سیالوی، مولانا قمر ظہور ترابی، مولانا اعجاز نقشبندی، مولانا محمد ممتاز سیالوی کے صاحبزادہ نگاہ مصطفی چشتی علامہ آصف ضیائ، پیر راجہ محمد اسلم سیفی، پیر رانا محمد افضل سیفی، پیر زبیر شاہ سیالوی علاوہ کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی چیئر مین سنی علمائ کونسل مولانا اللہ بخش سیالوی نے اراکین مرکزی میلاد کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سے جبکہ استقلال آباد سے مرکزی جامع مسجد اہل سنت سے مقام حیات جامع مسجد صدیق اکبر سے اور نیو سیٹلائٹ ٹائون جنرل بس سٹینڈ جناح کالونی نواب کالونی سے علما مشائخ کی قیادت میں روانہ ہوں گے اور مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے جبکہ مرکزی میلاد مصطفےٰ کانفرنس دن 12بجے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ نواب کالونی میں اور بعد نماز مغرب تا عشائ جامع مسجد مدینہ ٹیکسی سٹینڈ میں ہو گی جس سے علامہ قاضی منظور احمد چشتی ،پیر مشتاق احمد شاہ الازہری ،علامہ قمر ظہور ترابی ،علامہ اللہ بخش سیالوی ،علامہ احمد شفیق طاہر سیالوی، علامہ آصف ضیائ قاضی احمد حسن چشتی کے علاوہ دیگر علمائ مشائخ خطاب فرمائینگے شمع رسالت کے پروانوں سے علمائ مشائخ اہلسنت نے اپیل کی ہے کہ جلوس اور کانفرنسوں میں بھر پور شرکت کر کے محبت رسول ö کا ثبوت دیں۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:با اثر سیاسی قبضہ گروپوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔کروڑوں روپے کی زرعی اراضی قبضہ گروپوں سے چھڑوا لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker