تازہ ترینعلاقائی

الہ آباد:مقدمہ کی پیروی سےبازنہ آنےپرمسلح ملزمان کامدعی کے گھر پردھاوا

الہ آباد ( محمد سرور زاہد)مقدمہ کی پیروی سے با ز نہ آنے پر مسلح ملزمان کا مدعی کے گھر پر دھا وا ،فا ئرنگ کر کے خو ف و ہراس پھیلا دیا ۔مقامی ایس ایچ او نے کھا نا کھانے اور نذرا نہ لینے کے با وجو دمقدمہ درج نہ کیا ڈی پی او قصور سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ ۔تفصیلات کے مطا بق مقامی مسجد کے مہتمم اعلیٰ میاں محمد زبیر زاہد نے تھا نہ الہ آباد میں مقدمہ نمبری 520/12بجرم 381/Aبر خلاف ملزمان فریاد علی اورغلام مصطفےٰ سا کنان الہ آباد درج کروایا مقامی پو لیس نے ملزم فریاد علی کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا دوران تفتیش معززین علاقہ کی مو جو دگی میں ملزم مذکور نے چو ری کا اعتراف کیا اور ایک واٹر پمپ کی بر آمدگی بھی کروا دی لیکن پولیس نے ابھی تک بر آمدگی کو صفحہ مثل پر نہیں لکھا مقامی پو لیس کی آشیر باد سے گرفتار ملزم کے سو تیلے والد غلام مرتضےٰ اور والدہ رانی بی بی ہمراہ 10کس مسلح مردو خواتین نے میا ں محمد زبیر زاہد (مدعی مقدمہ )کے گھر پر دھا وا بو ل دیا ہو ائی فا ئرنگ کر کے خو ف و ہراس پھیلا دیا خواتین کے ساتھ بد تمیزی بھی کی گئی مقامی قا ئم مقام ایس ایچ او خو رشید احمد ایس آئی ہمراہ دیگر ملازمین مو قع پر پہنچے میا ں محمد زبیر کے گھر سے پر تکلف کھا نا کھا یا اور 5000/=ہزار وپے نقدی مقدمہ درج کرنے کے لئے بھی وصول کئے لیکن 4روز گزرنے کے با وجود ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا الہ آباد کی درجنو ں مسا جد کے خطبا ء نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور ڈی پی او قصور سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس واقع کی کسی ایما ندار اور غیر جانب دار آفیسر سے انکوائری کروائی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیاجا ئے گا

یہ بھی پڑھیں  پنڈی گھیب:ڈینگی مکائومہم اورعوام کو ڈینگی سے بچائو کی تدابیرکےسلسلےمیں پروگرام منعقد ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker