
لاہور(پاک نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ زرداری صاحب کا مشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو فیصلے ہوئے ہیں وہی فیصلے آج ہوں گے، 186 کی طاقت شو کی ہے، ساری رات سب دعا کرتے رہے کہ اس میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کا مشن بالکل ناکام ہوگیا ہے، زیادہ انتظار نہیں 4 بجے پتہ چل جائے گا۔