علاقائی

لاہور:بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مزدورمحاذ ہراحتجاجی تحریک کا ساتھ دے گا، فضل واحد

لاہور﴿سٹاف رپورٹر﴾پاکستان مزدور محاذ لاہور کا اجلاس زیرصدارت محمداقبال ظفرمنعقد ہوا، اجلاس میں محاذ کے رہنمائوں اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، ناصر گوندل، عاشق جہانگیری، سجاد حسین شاہ، سعید گجر اور محمد اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مزدور محاذ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہر احتجاجی تحریک کا ساتھ دے گا، لوڈشیڈنگ نے ہزاروں محنت کشوں کو بے روزگار کردیا ہے، مزدور محاذ محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد کرتا رہے گا، اجلاس میں پاکستان ریلوے کی نجکاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریلوے کو ختم کرنے کی سازش قرار دیا گیا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان مزدور کا تنظیمی اجلاس ہر پندرہ روز بعد منعقد کیا جائے گا، اس کے علاوہ لاہور کی 150 یونینز کونسلز میں پاکستان مزدور محاذ کی تنظیم کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محاذ کے رہنمافضل واحد نے کہا کہ آج پورے ملک میں محنت کشوں کے لئے ماسوائے مہنگائی اوربے روزگاری کے اور کچھ بھی نہیں ہے، محنت کشوں کو چاہیے کہ وہ اس مہنگائی اوربڑھتی ہوئی بے روزگاری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے خود کو پاکستان مزدور محاذ کے جھنڈے تلے منظم کرتے ہوئے اپنی قیادت میں میدان عمل میں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہونے سے شہریوں کی کمر ٹوٹ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker