پاکستانتازہ ترین

آئندہ انتخابات میں خواجہ سرا اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آئندہ عام انتخابات میں خواجہ سرا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سندھ سے چارسو سے زائد خواجہ سراؤں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خواجہ سرا پہلی مرتبہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔آئندہ انتخابات میں صوبہ سندھ میں 404خواجہ سرا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مٹیاری، سکھر، تھرپارکرمیں کسی بھی خواجہ سرا نے رجسٹریشن نہیں کرائی۔چیف الیکشن کمشنر سندھ سونو خان کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل آئندہ عام انتخابات کے اعلان تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو سٹی اور گردونواح میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker