پاکستانتازہ ترین

آئندہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان 14 اگست کو متوقع

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں آئندہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان یوم آزادی 14 اگست کو کیا جائے گا۔اس بات کا  نکشاف پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کے ذرائع نے کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے شیڈول کے لئے دوطرفہ بات چیت کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور الیکشن نومبر میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن شیڈول کا اعلان وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 14 اگست کو کریں گے۔
دونوں جماعتوں کی جانب سے نگران وزیراعظم کے لئے 2 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ان امیدواروں میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عبداللہ حسین ہارون اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر شامل ہیں۔ دونوں جماعتوں کے ذرائع نے کہا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور آئندہ 2 ہفتوں میں صورتحال کھل کر سب کے سامنے آجائے گی۔گزشتہ ہفتے 4 روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں مسلم لیگ ن کی 7 جبکہ پیپلزپارٹی کی 5 رکنی ٹیم نے حصہ لیا۔
دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف ریفرنسز نہیں کھولیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  آفریدی کو کپتان دیکھنا چاہتا ہوں، شعیب اختر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker