پاکستانتازہ ترین

فخرالدین جی ابراہیم نےچیف الیکشن کمشنرکا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(بیوروچیف) جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی جس میں ججز، وکلا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کہا الیکشن کب ہوں گے اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن چیف جسٹس کے احکامات کی تعمیل کرے گا، آئندہ عام انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ملک کے مستقبل کو نقصان ہوگا۔ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا شفاف انتخابات ان کی زندگی کا آخری مشن ہے جسے عوام اور میڈیا کی مدد سے کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی عزت و وقار کے لیے کام کیا ہے،بریگیڈئر ارشد خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker