پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات15مارچ اور15اپریل کے درمیان کرانیکی تجویز

اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کوعام انتخابات 15 مارچ اور 15 اپریل کے درمیان منعقدکرانیکی تجویزدی ہے۔ حکمران جماعت کے قائدین کو اس معاملے پراتفاق رائے کابھی یقین ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق یہ تجویز مسلم لیگ ن کے رہنماوں کوغیررسمی رابطوں کے دوران دی گئی۔ جیونیوزکے رابطہ کرنے پرمسلم لیگ ن کے رہنماوں نے تصدیق کی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے عام انتخابات مارچ اوراپریل کے درمیان کرانیکی تجویزدی گئی ہے۔ تاہم ان کایہ بھی کہناتھاکہ انہوں نے الیکشن دسمبریااگلے سال جنوری میں کرانے پراصرارکیا۔ اس معاملے پراگلے چنددنوں میں پیش رفت کاامکان ہے۔ آج رات مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان باضابطہ مذاکرات بھی ہورہے ہیں۔ پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی سید خورشید شاہ اور نوید قمر کریں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈاراور سردار مہتاب عباسی موجود ہوں گے۔ اس موقع پر نئے صوبوں کیلئے قائم کمیشن ، احتساب بل سمیت بعض دیگراموربھی زیرغورآنیکاامکان ہے۔۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کے لیے جلد پاکستان تحریک انصاف سے بھی مشاورت کریگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker