علاقائی

سرگودھا:مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھاکے صدرکا پریس کانفرنس میں الکیشن کا اعلان

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے صدر خواجہ احمد حنیف نے میاں جبار کی طرف سے الیکشن کمیٹی کے حوالہ سے دیئے گئے تین معزز ممبران زاہد اقبال خان صدربازار بلاک 14، ملک عرفان حیدر جنرل سیکرٹری کارخانہ بازار، شیخ منور عزیز صدر گلی چوڑیاں والی بلاک نمبر 2کو باضابطہ طور پر الیکشن کمیٹی برائے سال 2012کے لیے نامزد کر دیا اور انہوںنے تاجر اتحاد گروپ کی طرف سے رانا سجاد حیدر، جنرل سیکرٹری میونسپل پلازہ بلا ک نمبر 5، شیخ ندیم خاور جنرل سیکرٹری ٹی اے ایسوسی ایشن سرگودھا، خواجہ یاسر قیوم جنرل سیکرٹری الیکٹرانک ایسوسی ایشن کو اپنے گروپ کی طرف سے نامزد کیا علاوہ ازیں پر ہجوم پریس کانفرنس میں صدر خواجہ احمد حنیف نے میاں عبدالجبار کی طرف سے تجویز کردہ غیر جانبدار معزز ممبرچوہدری محمد ارشاد صدر سٹی روڈ کو چئیرمین الیکشن کمیٹی برائے الیکشن سال 2012 نامزد کرنے کا باضابطہ اعلان کیا پریس کانفرنس کے موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران خواجہ احمد حنیف ، جنرل سیکرٹری شیخ نعیم طاہر کپور، سرپرست اعلی انجمن اعلی چوہدری شاہد کمبوہ، سیکرٹری اطلاعات محمد نعیم سرور بسرائ اور دیگر عہدیدران موجود تھے اس موقع پر خواجہ یاسر قیوم کو سیکرٹری الیکشن کمیٹی برائے الیکشن سال 2012مقرر کرنے کے علاوہ کابینہ تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا خواجہ احمد حنیف شیخ نعیم طاہر کپور، شاہد کمبوہ نے اپنی پریس کانفرنس میںکہا کہ میاں جبار نے الیکشن انعقاد کے حوالہ سے جس جذبہ کا اظہار کیا وہ خوش آئندہے الیکشن کی تکمیل کے لیے ہم بھی اسی جذبے کا مظاہر ہ کریں گے اور کوئی ایسا عمل نہیں دہرائیں گے جس سے تاجر برادری کے اتفاق اور بھائی چارے کو ٹھیس پہنچے اب الیکشن سے متعلق تمام تر معاملات سات رکنی الیکشن کمیٹی کے حوالے کئے جا رہے ہیں اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی سالہ مدت کے دوران تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور کئے گئے تمام وعدے پورے کیئے ۔آئندہ بھی ہم اسی جذبے کے تحت الیکشن میں حصہ لیں گے خواجہ احمد حنیف اور شیخ نعیم طاہر کپور نے تاجر اتحاد گروپ کی طرف سے انہیں انجمن تاجران شہر وضلع کے انتخابات برائے سال 2012ئ برائے صدارت اور جنرل سیکرٹری کے لیے دوبارہ نامزدگی پر شکریہ اداکیا اور بھرپور خدمت کا تسلسل برقرار رکھنے کا عزم کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker