پاکستانتازہ ترین

انتخابات سے قبل کراچی میں حلقہ بندیاں ممکن نہیں،جی ابراہیم

fakharuddin-g-ibrahimچیف الیکشن کمشنر(مانیٹرینگ سیل) فخرالدین جی ابراہیم کہتے ہیں اتنے کم وقت میں انتخابات سے قبل کراچی میں حلقہ بندیاں کیسے کرائی جا سکتی ہیں، چھ مارچ کو الیکشن کمیشن کے ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کراچی میں انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، کیونکہ اتنے کم وقت میں نئی حلقہ بندیاں کرانا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین ریٹائر جج ہیں۔ کراچی میں حلقہ بندیاں کیسے کرائی جا سکتی ہیں وہ ہمیں بتائیں۔ سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا نئی حلقہ بندیاں بغیر مردم شماری کے بھی ہو سکتی ہیں، کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔ لارجر بینچ نے قرار دیا تھا الیکشن کمیشن کے بارہا اجلاسوں کے باوجود حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلے پرعمل نہیں کیاگیا۔ سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں پر آبزرویشن نہیں بلکہ احکامات دیئےتھے۔ بظاہر لگتا ہے الیکشن کمیشن احکامات پرعملدآمد نہیں کرنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں  ایشیاکپ کا افتتاحی میچ کل پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker