پاکستانتازہ ترین

انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے،وزیراعظم

rajaوزیراعظم (مانیٹرینگ سیل)راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ سولہ مارچ کو اقتدار نگراں سیٹ اپ کے حوالے کردیں گے۔ انتخابات میں دھاند لی نہیں ہونے دیں گے۔ پانچ سال میں حکومت نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سانحہ عباس ٹاؤن پر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کسی بھو صورت انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔ شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا حکومت نے پانچ سال میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ کل جماعتی کانفرنس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ سوات میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور موثر کارروائیاں کی گئیں۔ کابینہ کے اجلاس میں سانحہ عباس ٹاؤن پرلواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری ظہورالٰہی شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker