تازہ ترینعلاقائی

فیصل آ باد اور ڈیرہ غازی کی دو صوبائی اسمبلیوں پر ضمنی انتخاب کل ہوگا

electionاسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ فیصلآ باد اور ڈیرہ غازی کی دو صوبائی اسمبلیوں پر ضمنی الیکشن (کل) بروز پیر کو ہوگا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے دو اضلاع ڈیرہ غازی اور فیصل آباد کے دو صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات (کل) بروز پیر منعقد ہوں گے۔ ووٹرز اپنا ووٹ نمبر پولنگ اسٹیشن کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر 8300 پر لکھ کر معلوم کر سکتے ہیں جبکہ پولنگ کا وقت صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا ۔متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹرنگ افسران ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضمنی انتخابات کا پہلے غیر حتمی سرکاری نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور بعد میں سرکاری حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button