پاکستانتازہ ترین

50 ہزارکاقرض نادہندہ اور 2 ہزار کابل ادا نہ کرنے والا الیکشن میں حصہ نہیں لےسکےگا

electionاسلام آباد(بیورو رپورٹ) سندھ میں 50 ہزار روپے کا قرض نادہندہ اور 2 ہزار روپے کا یوٹیلٹی بل ادا نہ کرنے والا الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا۔الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے نئی شرائط عائد کردیں جبکہ پنجاب نے نئے نامزدگی فارم جاری کردیئے، ان نئے فارمز میں ختم نبوت کا خانہ بھی شامل کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور پرانے فارم حاصل کرنیوالے ہزاروں امیدوار مشکلات کا شکار ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کی نئی شرائط کے مطابق سندھ میں 50 ہزار روپے کا قرض نادہندہ اور 2 ہزار روپے کا یوٹیلٹی بل ادا نہ کرنے والا الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کو بیوی یا شوہر کے اثاثوں کی تفصیلات بھی بتانا ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ امیدوار کو انکم ٹیکس، زرعی ٹیکس اور سروسز ٹیکس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔دوسری جانب پنجاب نے بلدیاتی امیدواروں کیلئے نئے نامزدگی فارم متعارف کرا دیئے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو موصول ہونیوالے ان فارمز میں ختم نبوت کا خانہ بھی شامل کیا گیا ہے۔پنجاب میں نئے فارم کے باعث پرانے فارم حاصل کرنیوالے ہزاروں امیدوار مخمصے کا شکار ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے فارمز کی چھپائی اور دوبارہ ترسیل میں وقت لگے گا جبکہ نامزدگی فارم جمع کرانے کی منگل کو آخری تاریخ ہے۔الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ پنجاب میں نئے فارم کے باعث نئی مشکل سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button