Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے ناموں پر حکومت اور اپوزیشن متفق

چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے ناموں پر حکومت اور اپوزیشن متفق

اسلام آباد(پاک نیوز) ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے معاملے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ابتدائی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے سکندر سلطان راجہ کے نام پر رضامندی کا اظہار جبکہ بلوچستان سے ممبر کے لئے شاہ محمود جتوئی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔اس کے علاوہ سندھ سے ممبر کے لئے نثار درانی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن متفق ہو چکی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں ہونے والے اتفاق رائے سے وزیراعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فی الوقت سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری نہیں دی گئی۔ ان کی منظوری کے بعد منگل کے روز نامزدگی کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  ۔،۔ شفافیت ۔،۔

What is your opinion on this news?