پاکستانتازہ ترین

این اے 249کراچی،ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب

کراچی(پاک نیوز)این اے 249کراچی کا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے جیت لیا یوں پی ٹی آئی اپنی اس نشست سے محروم ہوگئی۔این اے 249 ضمنی الیکشن کے تمام 273 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے۔پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ٹی ایل پی کے نذیر احمد 11125 ووٹ لے کر تیسرے،   پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 9227 ووٹ لے کر چوتھے،    پی ٹی آئی کے امجد آفریدی 8922  ووٹ لے کر  پانچویں اور ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں  چوہدری شجاعت کا نگران وزیراعظم کےتقرر کیلئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت سےانکار

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker