پاکستانتازہ ترین

الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پاک نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کرانےکے حوالے سے صدر مملکت کے خط کا  جواب دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 90 دن میں الیکشن کرانے سے معذرت کرتے ہوئے صدر مملکت کو جواب  بھجوایا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  شفاف اور غیرجانبدارانہ  الیکشن کے لیے اضافی 4 ماہ  درکار  ہیں، الیکشن کا انعقاد اکتوبر میں ممکن ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حد بندی کے لیے 4 اضافی ماہ درکار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button