پاکستانتازہ ترین

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب ملتوی

کراچی(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں خراب موسمی صورت حال اور محرم الحرام کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کردیا ہے۔  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کی درخواست پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب  28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا، جب کہ ملتوی ہونے والے این اے 245 کے لیے ووٹنگ اب 21 اگست 2022 کو ہوگی۔چیف سیکریٹری سندھ نے کراچی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جب کہ سندھ کے کئی ڈپٹی کمشنرز اور ریٹرننگ افسران بھی پولنگ اسٹیشنز میں پانی جمع ہونے کی مشکلات سے آگاہ کرچکے ہیں۔الیکشن کمیشن سندھ سے محکمہ موسمیات سے موسمی صورت حال پر رپورٹ بھی طلب کی تھی، محکمہ موسمیات نے 23، 24 اور 25 جولائی کو بارشوں کی پیش گوئی سے متعلق رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کی تھی۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے کراچی اور حیدرآباد سمیت 16 اضلاع میں 24 جولائی کو پولنگ ہونی تھی جب کہ این اے 245 کراچی میں ضمنی انتخاب کے لیے 27 جولائی کی تاریخ مقرر تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات آئندہ ماہ کرانے کی سیکڑوں درخواستیں موصول ہوئی تھی، جس کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر، چیف سیکریٹری سندھ کی رپورٹ  عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر یہ فیصلہ کیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button