پاکستان

ضمنی انتخابات: کئی حلقوں میں کارکنوں میں تصادم، متعدد زخمی

ضمنی انتخابات کے دوران کئی پولنگ سٹیشنز پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم اور مارکٹائی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جبکہ بعض حلقوں میں ووٹنگ کا عمل روکنا پڑا۔ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مردان میں سربند پولنگ سٹیشن میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم ہواجس سے2 افراد زخمی ہوگئے۔ کنگن پور میں ووٹرز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔ وہاڑی میں پولنگ سٹیشن 168 اور 169 میں دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے بعد پولنگ روک کر رینجرز طلب کی گئی۔ میانوالی میں یونین کونسل شہباز خیل کے پولنگ سٹیشن میں ووٹرز کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔ مسلم لیگ ن کے عادل عبداللہ خان اور آزاد امیدوار ملک طارق مسعود کے کارکنان کےدرمیان ہاتھا پائی کی اطلاعات ہیں۔دوسری طرف میانوالی کے علاقے پائی خیل میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ روایات کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا۔ پولنگ سٹیشن کنگن پور میں ایم پی اے اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے احسن رضا اور ان کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ بہاولپور میں پولنگ سٹیشن نمبر 4 راجن پور کلاں میں خواتین پولنگ بوتھ پر مرد عملے کی تعیناتی کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال، برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker