پاکستانتازہ ترین

آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کی منظوری

کراچی(نامہ نگار) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے قریب امیدوار کے پولنگ کیمپ پر پابندی ہوگی، ووٹر کو امیدوار کی طرف سے ووٹ پرچی اور ٹرانسپورٹ دینے پر پابندی ہوگی۔ ضابطہ اخلاق میں کہاگیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی امیدوار کے انتخابی خرچ کی حد 15 لاکھ روپے مقررہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی خرچ کا خصوصی اکاوٴنٹ ہوگا اور ہفتہ وار خرچ کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وال چاکنگ پر پابندی ہوگی اور لاوٴڈ اسپیکر کا استعمال صرف جلسہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کیا’’14اگست‘‘کو کچھ ہوگا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker