پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہونگے،صدر نے مشیر داخلہ رحمان ملک کو انٹلی جنس نظام اور کراچی میں علما اور تاجروں کو اعتماد میں لے کر سیکیورٹی کے اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کردی ۔صدرزرداری کو مون سون بارشوں۔ ٹھٹھہ میں زمین کو سمندر برد ہونے سے بچانے اور ذولفقار آباد شہر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت بلال ہاوس میں توانائی بحران پر اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر نے ہدایت کی کہ بجلی گھروں کو فرنس آئل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ وزرا اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ اجلاس میں ذوالفقار آباد منصوبہ بھی زیر بحث آیا۔صدرزرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد منصوبے سے متعلق سب کے خدشات دور کیے جاہیں گے،یہ منصوبہ حکومت سندھ کی ملکیت ہے،ذوالفقار آباد کی مخالفت کرنے والے سیاسی دکان چمکا رہے ہیں،آج تک کسی نے وہاں کے عوام کی محرومیوں اور ٹھٹھہ کی زمین جو ضائع ہو رہی ہے اسکے بارے میں بات نہیں کی ۔ضلع ٹھٹھہ کے نمائندگان اورپارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ غیر جانب دار الیکشن کمشنر کی تعیناتی جمہوریت کی کامیابی ہے،حکومت عوام کے مسائل سے غافل نہیں،رواں سال عوام کے مسائل کے حل کا سال ہے۔انھوں نے کہا کہ شدید تنقید کے باوجود نہ پیپلز پارٹی کے حوصلے پست ہوئے اور نہ ہی مقبولیت کے گراف میں کمی آئی۔ آئندہ الیکشن پیپلا پارٹی اتحادی جماعتوں کے ساتھ لڑے گی۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار آباد پر تنقید کرنے والے پہلے منصوبہ دیکھیں ۔ کیٹی بندر اور تھر کول کا منصوبہ بند کرکے نواز شریف نے بیوقوفی کی۔ صدر زرداری کی صدارت میں بارش اور سیلاب سے بچاؤ سے متعلق اجلاس بھی ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہونگی۔صدرزرداری نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور سیلاب اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام تراقدامات مکمل کیے جاہیں ۔ اس حوالے سے وزیر اعلی ہاؤ س میں مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ریلیف کے کاموں کے لیے اضافی رضا کار بھی بھرتی کیے جاہیں گے۔ اس سے قبل صدر زرداری سے وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور سنئیر مشیر داخلہ رحمان ملک نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر صدر کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ صدر نے ہدایت کی کہ کر اچی رمضان المبارک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما کو اعتماد میں لے کر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تاجر برداری کو ساتھ ملا کر تجارتی مراکز کی سیکورٹی کو مزید موثر اور جرائم پیشہ عناصر اور بھتہ خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔ ملاقات میں رحمان ملک نے صدرزرداری کو گذشتہ روز گجرات میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں صدر نے ہدایت کی ہے کہ کراچی کے حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی مزید چوکیاں قائم کرنے اور داخلی و خارجی راستوں پر اسکینرز نصب کیے جاہیں

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker