Uncategorizedپاکستانتازہ ترین

سابق وزیر قانون فخرالدین جی ابراہیم کو بطورالیکشن کمشنرمقررکردیا ہے۔

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر قانون اور سابق اٹارنی جنرل جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کو بطور الیکشن کمشنر مقرر کردیا ہے۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری نے الیکشن کمشنر کی تقرری کی سمری پر دستخط کردیئےہیں۔ واضح رہے پارلیمانی کمیٹی نےچيف اليکشن کمشنر کی تعیناتی کےلئےجسٹس شاکراللہ جان ، جسٹس ريٹائرڈ فخرالدين جي ابراہيم ،جسٹس ريٹائرڈ ناصراسلم زاہد، جسٹس ريٹائرڈ اميرالملک مينگل ، جسٹس ريٹائرڈ نسيم سکندر اور جسٹس ريٹائرڈ منير اے شيخ کےناموں پر غور کےبعد جسٹس ریٹائرد فخرالدین جی ابراہیم کو نیا چیف الیکشن کمشنر نامزد تھا۔نامزدگی کے بعد فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر بننےکے بعد شفاف انتخابات کرانامیری پہلی ترجیح ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام بڑی تکلیف میں ہےشفاف الیکشن کے لئے میڈیا اور سول سوسائٹی کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی کی مدت سےمتعلق بات کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت 5سال کےبجائے4سال ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker