پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر:مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان

مظفرآباد(پاک نیوز)آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شیڈول میں کہا گیا ہے کہ 29 جولائی کو 9 سے 2 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، جبکہ 2 بجے کے بعد آر او کاغذات کی جانچ پڑتا ل کرے گا۔اسی طرح 30 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے پر اپیل کی جاسکے گی۔ایک روز بعد 31 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت کر ے گا جبکہ اسی روز 1 سے 4 بجے تک آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اپیل پر فیصلہ کرے گا۔ یکم اگست کو 12 بجے سے قبل امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں، 2 اگست کو 10 بجے سے 2 بجے تک مخصوص نشستوں پر پولنگ ہوگی۔مخصوص نشستوں میں 5 خواتین کے لیے ہیں، علماء مشائخ کے لیے 1 جبکہ اوورسیز پاکستانیز اور ٹیکنوکریٹ کے لیے ایک ایک نشست ہے

یہ بھی پڑھیں  نگران وزیراعظم کا فیصلہ ہاتھوں سے نکل گیا ناں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker