پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات، لاکھوں دلوں کی مسرت شاہین کی جماعت صرف 99ووٹ لے سکی

electionاسلام آباد(بیورو رپورٹ)ملک میں ہونیوالے عام انتخابات میں 19سیاسی جماعتیں کوئی ووٹ حاصل نہیں کر سکیں جبکہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف پشتواداکارہ کی جماعت تحریک مساوات صرف 99ووٹ حاصل کر سکی اسی طرح ملک کی 19رجسٹرڈسیاسی جماعتیں ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکیں اور 18جماعتوں نے 100سے کم ووٹ حاصل کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات میں ووٹنگ کے حوالے سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعتوں میں مسلم لیگ(ن) پہلے،تحریک انصاف دوسرے،پیپلزپارٹی تیسرے،ایم کیو ایم چوتھے اور جے یو آئی(ف) پانچویں نمبر پر ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق19سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں کوئی ووٹ نہیں لیا،18سیاسی جماعتیں100ووٹ بھی حاصل نہیں کرپائیں،عوامی انقلاب پارٹی 7 ووٹ حاصل کرسکی۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی ضلع قصورنے نئی مجلس شوریٰ کےنومنتخب ارکان کااعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker