پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا سیاست دانوں کےبل بورڈز ہٹانےکا حکم

electionالیکشن کمیشن (مانیٹرینگ سیل)نے ملک بھر میں سیاست دانوں کے بڑے بڑے بل بورڈز تین دن میں ہٹانے اور وال چاکنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابات کیلئے اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں کمیشن نے ملک بھر میں سیاست دانوں کے بڑے بڑے بل بورڈز ةہٹانے اور وال چاکنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےضابطہ اخلاق کے خلاف ایسے تمام مواد کو ہٹا دیا جائے،اس متعلق چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور الیکشن کمشنر کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ احکامات پر پیر تک عملدرآمد کرلیا جائے۔ عمل نہ ہونے کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اور سپرٹنڈنٹ پولیس اپنے اپنے اضلاع کے ذمہ دار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  کھجور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker