پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن:کاغذات نامزدگی کی چھپائی شروع


election commissionالیکشن کمیشن(مانیٹرینگ سیل) نے صدر کی منظوری کے بغیر کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا سلسلہ شروع کر دیا ، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے صدر سے منظوری رسمی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ انتخابات کیلئے نئے کاغذات نامزدگی پرنٹنگ کارپوریشن کو بھیجوا دیئے گئے ۔ جہاں کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نئے کاغذات نامزدگی کا مجوزہ مسودہ صدر کے پاس ہے ۔۔تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ترمیم شدہ کاغذات نامزدگی پر صدر کے دستخط رسمی کارروائی ہے ۔ ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو تمام ضروری اختیارات حاصل ہیں ، وزارت قانون کی کوئی ترمیم الیکشن کمیشن کو قبول نہیں، فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں کہ کاغذات نامزدگی پر صدر کو اعتراضات بھجوا دیئے ہیں حتمی فیصلہ وہی کرینگے ، صدر کے دستخط رسمی کارروائی نہیں بلکہ ضروری ہیں ۔ وزیر قانون نے یہ بھی بتایا کہ انتخابی شیڈول دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا صدر کی صوابدید ہے ۔ فاروق ایچ نائیک کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے ساٹھ دن کے اندر الیکشن ہونے چاہیں ۔ نئے وزیراعظم کی تعیناتی تک موجودہ وزیراعظم قائم کرتے رہیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:مقامی صحافی کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker