پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اختلاف

election commissionالیکشن کمیشن (مانیٹرینگ سیل)کے اجلاس میں میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق نہ ہو سکا۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس سیکرٹری الیکشن کمیشن اشیاق احمد کی صدارت میں ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کے دوران میڈیا کوریج کے حوالے سے ضابطہ اخلاق سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور پیمرا کے نمائندگان نے شرکت کی ۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پریس کونسل آف پاکستان کا تیارہ کردہ ضابطہ اخلاق بھی زیر غور آیا،،،جس پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔ اس کے بعد ضابطہ اخلاق کیلئے ذیلی کمیٹی پر تشکیل دے دی گئی جو چوبیس گھنٹے میں ضابطہ اخلاق طے کر ے گی۔ اجلاس کے بعد پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین شفقت عباسی کاکہناتھاکہ کوئی بھی ادارہ یا این جی او میڈیا کے حوالے سے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ الیکشن کمیشن اگر ضابطہ اخلاق میں کوئی تجاویز شامل کروانا چاہتا ہے تو وہ صحافیوں کی نمائندہ تنظیم اور پریس کونسل آف پاکستان کی رائے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button