اسلام آباد(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ڈیوٹی پر مامور انتخابی عمل اپنے فرائض انجام نہیں دے گا تو اس کیخلاف الیکشن کمیشن کے عوامی ایکٹ کے تحت ان کیخلاف قانونی کارروائی کرکے تین سے پانچ سال تک جیل جانا پڑے گا تاہم انہیں محکمانہ کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا جبکہ الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتیں انتخابی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرینگے اگر انتخابی عملے پر کسی قسم کا حملہ ہوا تو اس کو الیکشن پر حملہ تصور کیاجائے گا پیر کو الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ انتخابی عملہ کی تعداد تین لاکھ بیس ہزار سے زائد ہوگی عملے میں مختلف کے محکموں کے ملازمین شامل ہیں۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اس وقت الیکشن کمیشن کے اپنے ملازمین کی تعداد دو ہزار دو سو کے قریب ہے جو انتخابی عملہ کے سرکردہ ہیں جو انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں اس کے علاوہ پولیس اہلکار علیحدہ علیحدہ ڈیوٹی دینگے ۔
You must be logged in to post a comment.