پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے سندھ میں18جنوری2014کو بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی

election commissionکراچی(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے سندھ میں18جنوری2014کو بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم جاری کردی ،12لاکھ سے سے زائد انتخابی عملہ تعینات ہوگا،امیدواروں کی حتمی فہرست 13جنوری کو جاری ہوگی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ اسکیم جاری کر دی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق 18جنوری2014کو سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 12 لاکھ 10 ہزار سے زائد انتخابی عملہ تعینات کیا جائے گا۔جب کہ 16 ہزار5 سو پولنگ اسٹیشنز 55 ہزار پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے۔ سندھ کے 29 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کمشنرزریٹرنگ افسران کے فرائض انجام دیں گے۔ امیدوار 26 سے 29 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔امیدواروں کی جانچ پڑتال یکم جنوری سے 5 جنوری تک کی جائے گی۔ حتمی فہرست 13 جنوری کو جاری کی جائے گی۔18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تقریباڈھائی کروڑسے زائد بیلٹ پیپر چھاپے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں 268بلدیاتی نشستوں پربراہ راست انتخاب ہوگا۔ سندھ کے29 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل کی تعداد23،11میونسپل کارپوریشن جبکہ ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن قائم کی گئی ہے،بلدیاتی انتخابات میں ایک کروڑ87 لاکھ23 ہزار121 ووٹرزکو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔ بلدیاتی الیکشن کے لیے نامزدگی فارم سندھی اردو اورانگریزی میں تیارکیاگیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کی تربیت اورکاغذات نامزدگی سمیت انتخابی سامان تیارکرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button