پاکستانتازہ ترین

الیکش کمیشن کی جانب سے وزیراعظم اورعمران خان کو نوٹس جاری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) گوشواروں کی چھان بین کے دوران اثاثوں میں ابہام پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم، حمزہ شہباز، خواجہ آصف ،عمران خان سمیت متعدد ارکان کو نوٹسز جاری کردئیے ۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کے موقع پر قومی اسمبلی کے ایک سو ستائیس حلقوں کا جائزہ مکمل کیا تو وزیر اعظم کی لاہور اراضی پر سوال اُٹھ گئے جس پر الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ کا یہ معاملہ میڈیا سے خفیہ رکھا گیا وزیراعظم نے جواب بھی جمع کرا دیا ۔ اثاثوں میں ابہام پر حمزہ شہباز، خواجہ آصف، سردار یوسف، خرم دستگیر، محمود بشیر ورک ، عمران خان ، مولانا فضل الرحمن، اسد عمر، اکرم درانی اور آفتاب شیرپاوٴ کو بھی نوٹس جاری ہوچکے ۔ سردار ایاز صادق، زاہد حامد، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کو الیکشن کمیشن سے کلین چٹ مل گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کیس کافیصلہ 4 مئی تک مؤخر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker