پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد بڑھائی جائے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملک بھر میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس میاں شاکر اللہ جان کی صدارت میں ہوا۔ کمیشن نے عدالتی فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کے عزم کااظہارکیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پولنگ اسٹیشن ووٹرز کی رہائش گاہ سے زیادہ سے زیادہ دو کلومیٹر کے فاصلے تک ہونا چاہئے۔عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی جو پندرہ دنوں میں اپنی سفارشات دیگی

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker