پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا مستقبل شفاف انتخابات سے ہے،فخرالدین

لاہور(نامہ نگار) پاکستان الیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈفخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور پوری کا مستقبل آئندہ انتخابات میں شفافیت پر منحصر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور میں  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چیف الیکشن کمیشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہےکہ شفاف الیکشن ہوں،ہم شفاف انتخابات کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، شفاف اور آزادانہ انتخابات کےسوا کوئی چارہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی جماعت نے الیکٹرول فہرست کی کاپی حاصل نہیں کی۔ انتخابی فہرستیں مقررہ جگہ نصب کردی گئی ہیں،اگر کسی شخص کا نام فہرست میں نہیں ہے تو اپنا اندراج کرواسکتا ہے۔ فخرالدین جی ابراہیم نے کہاکہ انتخابی فہرستوں پر اعتراض کیا جارہا ہےکہ ان کے میں لاکھوں لوگوں کے نام نہیں ،اعتراض کرنے والے ہمیں لاکھوں نہیں صرف چند ہزار لوگوں کے ہی بام بتادیں ،خامیوں کی نشاندہی پردرست کرنے کو تیار ہیں۔
دوہری شہریت کے سوال پر ان کاکہنا تھا کہ یہ معاملہ سب سے پہلےالیکشن کمیشن نے ہی اٹھایاتھا،دوہری شہریت پر پارلیمنٹ بھی ناراض ہے، الیکشن کمیشن 9اکتوبر کو دوہری شہریت کے معاملے پر تفصیلی غور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  متاثرین شمالی وزیرستان کے 100 خاندان اپنے آبائی علاقے روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker