پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات فوج کی نگرانی میں نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہوں گے ، کسی دوسرے ادارے سے صرف معاونت لی جائے گی ،حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کو طلب کیا جا سکتاہے۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا کہنا تھا کہ انہیں عام انتخابات کے موقع پرجوڈیشنل افسران کی ضرورت ہے،اُمید ہے کہ وہ مل جائیں گے، افضل خان کا کہنا تھا کہ آوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل چکا ہے3.7 ملین اوورسیز پاکستانی وطن آکر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاری میں مصروف ہے اورصاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اس کی پہلی ترجیح ہے، مئی تک ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ ہو جائے گی،ٹرن آوٹ 88 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیاہے، افضل خان کا کہنا تھا کہ دیہات کے مقابلے میں شہروں میں ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے اس میں اضافے کے لیے سیاسی جماعتیں بھی کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کا خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو خط

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker