پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:اوورسیزپاکستانی ووٹ ڈال سکتے پیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے لاکھوں اور سیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دے دیا گیاہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ 40 لاکھ سمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق مل گیا ہے تاہم کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل افراد ہی ووٹ ڈال سکیں گے۔جہانگیربدرکی زیرصدارت سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابات کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے روزساڑھے آٹھ کروڑووٹرزکوٹرانسپورٹ فراہم کرنا الیکشن کمیشن کے بس کی بات نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کے لیے صوبائی حکومتوں کوخصوصی احکامات جاری کیے ہیں،جن کے پاس کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ نہیں وہ ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہیں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں انتخابی حلقے بڑھانے سے احساس محرومی میں کمی ہوگی تاہم انتخابی حلقوں میں اضافے کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : سکول کی بلڈنگ معذور طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے . سکول مینجمنٹ کمیٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker