پاکستانتازہ ترین

آئندہ عام انتخابات پر لگ بھگ5 ارب روپے لاگت آئے گی

election commissionاسلام آباد(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی انتخابی اخراجات کی تجاویز کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 342 اور چاروں صوبوں کی 728 انتخابی نشستوں پر مجموعی طورپر 4 ارب 96 کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئے گی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر 60 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر 40 لاکھ انتخابی اخراجات کی تجویز دی ہے ۔گزشتہ دہائی سے یہ چار گنا اضافہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دس سال قبل قومی اسمبلی کی نسبت پر اٹھنے والے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ حد15 لاکھ اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر اٹھنے والے انتخابی اخراجات کی زیادہ سے زیادہ حد 10 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی لیگل فریم ورک کمیٹی اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف اور اس کی سب کمیٹی کی جانب سے مجوزہ مسودہ میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں۔انتخابی معاملات اور مجوزہ قانون پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے الیکشن معاملات کے 31 دسمبر کے مشترکہ اجلاس میں غور کیا جائیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker