پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمشنرکوئٹہ کا قتل،عملے کی قلم چھوڑہڑتال

quettaچیف الیکشن کمیشر(مانیٹرینگ سیل) فخرالدین جی ابراہین نے الیکشن کمشنر کوئٹی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط تحریرکردیا ہے۔خظ میں صوبائی ممبران کو تحفظ اور قاتلون کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں چیف الیکشن کمیشنرفخرالدین جی ابراہیم نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ ضیاء اللہ قاسمی کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں عہدیدار کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرت ہوئے ممبران کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں ضیاء اللہ قاسمی کے قاتلوں کی گرفتای کا مطالبہ بھی کیاہے۔ دوسری جانبڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں الیکشن کمیشن کا عملہ ہڑتال کی کررہا ہے۔ صوبے بھر کے الیکشن دفاتر میں عملے کی قلم چھوڑ ہڑتال کررکھی ہے۔عملے کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور صوبے میں الیکشن عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ ضیاء اللہ قاسمی کو گذشتہ روز سٹیلائٹ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button