پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نےگیارہ نئی سیاسی جماعتوں کی منظوری دیدی

chief election commissionاسلام آباد(بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے گیارہ نئی سیاسی جماعتوں کی منظوری دے دی گئی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اورغیرقانونی اقدامات کی سزائیں بڑھا دی گئیں ۔ کراچی میں خانہ شماری کا کام مکمل کرلیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنز فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تیاریوں سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں خانہ شماری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ گھر گھر ووٹر لسٹوں کی تصدق اور فہرستوں کی تیاری کا عمل بیس مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ضابط اخلاق کی خلاف ورزی، غیرقانونی اقدامات کی سزائیں بڑھادی ہیں اور رشوت دے کر ووٹ حاصل کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور تین سے پانچ سال قید کی سزا کردی گئی ہے جبکہ بیلٹ پیپر پھاڑنے اور دیگر غیر قانونی اقدام پر پچاس ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے سیکیورٹی کی رقم چار ہزار سے بڑھاکر پچاس ہزار کردی گئی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے لئے سیکیورٹی کی رقم 2ہزار سے بڑھاکر 25 ہزار کردی گئی۔الیکشن کمیشن نے 11نئی سیاسی جماعتوں کی منظوری دے دی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 227 ہوگئی۔10سیاسی جماعتوں نے پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع کرادیں جبکہ جماعت اسلامی، اے این پی،جے یو آئی سندھ نے پارٹی کی تفصیلات جمع کرادیں16سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں شکست،عمران خان کاآج کراچی کا دورہ ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker