پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی

election commissionاسلام آباد(بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سمیت آئینی اداروں میں سرکاری بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی ، سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی تحلیل ممکن نہیں ۔ چیف ا لیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے میڈیا کو بتایا کہ وفاق اور پنجاب سمیت 25 محکموں کی جانب سے سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے خلاف ریفرنس موصول ہوئے ہیں، درخواستوں کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا جائے گا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر الیکشن کمیشن کی تحلیل ممکن نہیں ، کراچی کی حلقہ بندیوں پر سیاسی جماعتوں کی تجاویز آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کی اسکروٹنی کے معاملے پر اشتیاق احمد خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ا سٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتے ان سے مل کر امیدواروں کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار طے کریں گے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ قانون میں تر میم نہ کی گئی تو امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے وہی چار سے پانچ دن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : چک نمبر 18فورایل ، دس سا لہ بچہ جہیز کا سامان لے جانے والے ڈالہ کے نیچےآکر کچلا گیا موقع پر جاں بحق ہوگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker